عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم دہشت گرد نے شیعہ عالم دین پر ٹیکسی میں جاتے ہوئے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہو گئے،المقددیہ ٹاؤن میں ایک دستی بم حملے میں سات ایرانی زائرین ،دو خواتین،پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں۔واضح رہے کے عراق میں زائرین کی حفاطت پر معمور تین سیکورٹی گارڈز بھی بم حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں،جبکہ دوسری طرف 1500زائرین ایران سے عراق پہنچے ہیں۔عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد سمیت دیگر علاقوں میں اٹھارہ افراد جن میں پولیس اور شہری شامل ہیں دہشت گردی کی وارداتوں سے متاثر ہوئے ہیں،دوسری جانب عراقی شہروں ےرموک اور الوتاق میں چار دستی بم حملوں میں بھی چار پولیس اہلکار یرموک میں جبکہ پانچ پولیس اہلکار الوتاق میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔دہشتگردی کی وارداتوںمیں الوتاق اسکوائر کے نزدیک ایک کار میں بم دھماکہ ہونے سے دو مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں ،واضح رہے کہ عراق میں دہشتگرد عناصر سن 2006اور 2007ء سے عراق میں مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک سینکڑوں افراد دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
/110